شورکوٹ ،ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کے حکم پر صہیب فخر ایس ایچ او تھانہ شور کوٹ کینٹ کی زیرنگرانی ظفر عباس اے ایس آئی ہمراہ ملازمین گشت پر مامور تھے کہ ضیاء الرحمان ولد گل رحمان سکنہ کستیر بانڈہ تحصیل تخت خصرتی ضلع کرک شور کوٹ سٹی کی طرف سے شور کوٹ کینٹ کی جانب جارہا تھا-
تلاشی لینے پر ملزم سے 1520گرام چرس قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف تھانہ میں محرر ظفر عباس جنجوعہ نےایف آئی آر درج کروا دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب فخر قریشی ایس ایچ او ظفر عباس اے ایس ائی نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ ہماری اولیں ترجیح ہے منشیات فروشوں کے خلاف ہمارے جوانوں نے کریک ڈاؤن کررکھا ہے-
ہم ان شاءاللہ ایسے ناسوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ایسے ناسور معاشرے میں بچوں اور بڑوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اسی لئے یہ لوگ قابل رحم نہیں ہم انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ