جھنگ شور کوٹ ()ڈی پی او جھنگ محمّد راشد ہدایت نے مہر ریاض سپرا انسپکٹر کو تھانہ وریام والا بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے مصوف ڈسٹرکٹ جھنگ کے مختلف تھانہ جات میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں مہر ریاض سپرا نےچارج سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللّه علاقہ کو کرائم فری بنایا جائے گا
۔نائٹ پیٹرولنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا میڈیا کے ساتھ کے بغیر پولیس کچھ نہیں کر سکتی میڈیا جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کریں بھرپور کاروائی کی جاۓ گی ۔كریمینلز کے لئے میرا اوپن میسج ہے کہ تھانہ وریام کی حدود سے نکل جائیں یا جرم کرنا چھوڑ دیں ۔افسران بالا کی ہدایات کو فالو کیا جاۓ گا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +