شورکوٹ کینٹ (خالد شہزاد سے) ماں جنت کا وہ راستہ ہے جو خدمت کی کنجی سے کھلتا ہے اور ادب کے در سے بندھا ہے، معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ساجد اشرف گجر کی ماں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،مہر ریاض موہانہ بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ(خالدشہزاد سے)شورکوٹ چوہدری ساجد اشرف گجر نے ماں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ ماں کا دن منانا ایسے ہی ہے جیسے زندگی میں کبھی کبھی سانس لینا ہو جیسے زندگی میں سانس ہر لمحہ درکار ہوتی ہے-

ایسے ہی ماں کا تو ہر لمحہ ہر گھڑی ہر دن اور ہر وقت ورد ضروری ہے ماں اس احساس کا نام ہے جو زندگی کے ہر لمحے کو زندہ رکھنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ماں وہ عظمت کا مینار ہے جس کا خلوص اور پیار ہمیشہ اولاد کے روشن رہتا ہے ماں جنت کا وہ راستہ ہے جو خدمت کی کنجی سے کھلتا ہے-

اور ادب کے در سے بندھا ہے۔ ماں وه نعمت ہے جو ہر نعمت سے بالاتر ہے ماں کاٸنات کی سب سے حسین اور قیمتی ہستی ہے زندگی میں ہر کمی پوری ہوسکتی ہے لیکن ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی ماں کا مقدس اور خوبصورت دن مبارک هو۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment