وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او مہر ریاض سپرا کی زیر نگرانی ممتاز حسین اے ایس آئی کی دو مختلف کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،جرائم کوئی بھی جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض احمد سپرا کی میڈیا سے گفتگو،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ ،ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا کی زیر نگرانی ممتاز حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ارشدولد محمد اقبال قوم موچی سکنہ سعید اباد محمد عمران ولد محمد اقبال قوم موچی سکنہ موڑ بھٹیاں قائم بھروانہ سے دوران گشت 30بور پسٹل علیحدہ علیحدہ برامد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر ریاض احمد سپرا مہر ممتاز نے کہا کہ کرائم کرنے والے محکمہ سے بچ نہیں سکتے ہمارا کام عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ ہے صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے ملکر کرائم کا خاتمہ کرنا ہے اور ایسے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنا ہے یہ میرا عزم ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment