شورکوٹ میں ضلع جھنگ کی منفرد اسلامی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا ،رپورٹ رانا محمد شبیر بیوروچیف

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) شورکوٹ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ سلطانیہ میں اسلامی لائبریری کا افتتاح کر دیا گیا ضلع بھر میں اسلامی کتب کے حوالہ سے منفرد لائبری ہے مہتمم جامعہ مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی
اس موقع پر معروف دینی شخصیت صاحبزادہ

افتخار الحسن سواگ نے خصوصی خطاب کیا- افتتاح کے موقع پرمفتی نصیر الدین نصیر الحسنی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے سابق امیدوار چوہدری شہباز تگہ ، سابق صدر انجمن تاجران محمد یوسف جھنگوی ،صدر بار ایسوسی ایشن سجاد حسین سیالوی ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں_

اس موقع پر مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی کا کہنا تھا کہ لائبریری اپنی نوعیت کی ضلع بھر میں پہلی لائبریری ہے جس میں تمام مکاتب فکر کی کتب موجود ہوں گی-

انہوں نے کہا کہ لائبریری کو مکمل کرنے میں میرے مرحوم دوست میاں راحیل انور کی خصوصی کاوشیں بھی شامل تھیں لائبریری میں دنیا بھر سے تمام مکاتب فکر کی کتب کے نایاب نسخے رکھے گئے ہیں جن سے علاقہ کے لوگ مستفید ہوں گے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment