جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ڈی پی او جھنگ نے ضلع جھنگ بھر سے فحاشی کے اڈوں اور قحبہ خانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، فحاشی کے اڈے اور قحبہ خانے تمام قسم کے جرائم کی آماجگاہ ہوتے ہیں، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری ،شیخ احمد فیاض بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ : (شیخ غلام مصطفٰی ) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں فحاشی کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے احکامات جاری کر دئیے، مربوط حکمت علمی کے تحت نتیجہ خیز آپریشنز کئے جائیں،اگر کسی پولیس اہلکار کی مخبری کی وجہ سے پولیس کا کوئی آپریشن بے نتیجہ رہا-

تو اس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کر کے قانون کے مطابق کارروائی ہو گی،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کیا،ڈی پی او نے کہا کہ فحاشی کے اڈے اور قحبہ خانے تمام قسم کے جرائم کی آماجگاہ ہوتے ہیں-

ایک تو نوجوان نسل ان مقامات سے بے راہ روی کا شکار ہوتی ہے،دوسرا ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنے والے بھی انہیں بدنام مقامات کو استعمال کرتے ہیں،ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم فحاشی کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔-

جو قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات و اطلاعات کے تبادلے کے بعد نتیجہ خیز بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے،ڈی پی او نے کہا کہ فحاشی کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف قانونی آپریشن کی ایک فیصد ناکامی بھی قابل برداشت نہیں،اس طرح قانونی آپریشنز کئے جائیں-

کہ یہ ہر صورت نتیجہ خیز ہوں،ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کوئی آپریشن کسی پولیس اہلکار کے قانون شکنوں کے ساتھ مکس اپ ہونے اور پولیس اہلکار کی مخبری کی وجہ سے بے نتیجہ ہوا تو اس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کر کے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment