احمد پور سیال خودکشی سے روکنے والا شہری فائرنگ سے زخمی، مگر انسانی زندگی بچانے میں کامیاب-
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو بستی میانی کے رہائشی مبینہ طور پر طیب عزیز شاہ مسلح پسٹل 30 بورنے اپنی دکان میں سوشل میڈیا پر لائیو خود کشی کرنے کا اعلان کیا اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی متولی و لائسنسدار امام بارگاہ سجادیہ سید عامر علی شاہ بخاری عرف پومی شاہ کو مذکورہ شخص سے مزاکرات کیلئے بھیجا تو خودکشی کی کوشش کرنے والے طیب شاہ نے فائر کھول دیا-
اور موقعہ سے فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں سید عامر علی شاہ بخاری زخمی ہو کر گر پڑا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-
جنہیں بعد ازاں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ احمدپور سیال محمد نواز نول نے بطور مستغیث مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز