جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) چیئرپرسن تحریم ویلفیئر فاؤنڈیشن میڈم فرزانہ بلوچ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کے ہونہار طالب علم کو ڈویژن بھر میں تحریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات اور تحائف دئیے، اس موقع پر ہیڈ ٹیچر حبیب الرحمن ہراج اور والدین کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کے نورنہار طالب علم نے میدان مار لیا
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان کے جماعت چہارم کے نورنہار طالب علم محمد نعمان حیدر ولد اللہ دتہ کھوکھر نے فیصل آباد ڈویژن بھر کے PSSP اداروں میں دوم پوزیشن حاصل کر کے اہل علاقہ اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا-

میڈم فزازنہ بلوچ صاحبہ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل ہونہار طالب علم نعمان حیدر کو اپنے آفس سٹلائیٹ ٹاؤن بلوا کر انعامات و تحائف دئیے اس موقع پر علی سفیان انصاری ضلعی ترجمان لیبر موومنٹ جھنگ عارف خان بلوچ فوجی ریاض حشمت صاحب محمد علی عمر سیال اور ہیڈ ٹیچر محمد حبیب الرحمن ہراج بھی موجود تھے –

ہیڈ ٹیچر حبیب الرحمن گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بستی کرم حسین شاہ ماجھی سلطان نے کہا الحمدللہ سکول میں 245 بچے زیر تعلیم ہیں تمام بچوں کو مفت کتابیں دی جا رہی ہیں غریب طلبہ کو فری یونیفارم دی جا رہی ہے-

پیما کے تحت چلنے والے سکولوں میں واحد سکول ہے جس میں بچوں کو فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جا رہی ہے محمد حبیب الرحمن ہراج نے میڈم فزازنہ بلوچ صاحبہ چیئرپرسن تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عارف خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کی –

میڈم فزازنہ بلوچ صاحبہ نے مزید کہا گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد انشاللہ سکول آ کر سب طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گئ تاکہ مزید دل جمی کے ساتھ محنت کریں اور غریب بچوں کو مفت یونیفارم اور کاپیاں پینسل بھی دی جائیں گئیں.

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment