احمدپورسیال یوم تکبیر کے نام کے خالق ماسٹر اللہ دتہ آزاد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سماجی تنظیم امید سحر جھنگ کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی شہرت یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب شوکت عباس کے زیرِ اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی-
جس کے مہمان خصوصی یوم تکبیر کے نام کے خالق ماسٹر اللہ دتہ آزاد تھے جنکا تعلق جھنگ کے نواحی علاقہ ماچھیوال سے ہے انکا شمار ان 690 افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے ملکی سالمیت کے تحفظ اور دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کیے گئے ایٹمی دھماکوں کے دن 28 مئی 1998 کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قومی شناخت دینے کے لیے یوم تکبیر کا نام تجویز کیا تھا-
اس قومی خدمت میں حصہ لینے پر اسوقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ماسٹر اللہ دتہ آزاد کو اعزازی سند سے نوازا اور سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انعامی رقم کا اعلان کیا حالیہ تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان اور سماجی شخصیت ارباب شوکت عباس نے ماسٹر اللہ دتہ آزاد کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے سماجی تنظیم کی جانب سے انہیں تعریفی سند سے نوازا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف جھنگ آن لائن-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +