شورکوٹ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے قائدین حضرت علامہ عبدالرشید حجازی علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی اور مجاھد ان تھک مولانا حافظ محمد یونس آزاد حفظہ اللہ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ضلع جھنگ کا تنظیمی دورہ مدرسہ تعلیم القران والحدیث کوٹلہ ظریف خان شورکوٹ میں منعقد ہوا مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ اور ذیلی تنظیموں کےتمام ذمہ درران کا بھر پور اجلاس بعد از عصر منعقد ہوا جس میں شدید گرمی کے باوجود احباب نے کثیر تعدا میں شرکت کی اہلحدیث یوتھ فورس کے
شاہینوں نے مہمانوں کے لئے ٹھنڈےمشروبات پیش کئے اور اجلاس کے بعد مہمانوں کیلئے خوب ضیافت کا اہتمام کیا مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کا
کا ہونے والے یہ اجلاس خالصتاً تنظیمی اجلاس تھا جس میں قائدین پنجاب نے ضلعی و تحصیلی ذمہ داران سے سال بھر کی تنظیمی تبلیغی اور رفاہی سرگرمیوں کی رپورٹس طلب کیں زمینی حقائق کاجائزہ لیا اور ذمہ داران جماعت سے سوال جواب کی نسشت ہوئی –
ہر دو اضلاع میں بھرپور اجلاس اس بات کی غمازی کرتے تھے کہ کارکنان جماعت نہ صرف مقامی سطح پر متحرک و فعال ہیں بلکہ اپنے مرکز کے ساتھ بے لوث محبت اور وابستگی بھی رکھتے ہیں قائدین اہلحدیث حضرت علامہ پروفیسر ساجد میر حفظہ اللہ اور محسن جماعت حضرت ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کی قیادت و سیادت پر انہیں بھرپور اعتماد ہے –
صوبائی قائدین کی سرگرمیوں کو وہ لائق تقلید سمجھتے ہیں یاد رہے کہ ان دونوں اضلاع کے تنظیمی اجلاسوں کے ساتھ ہی صوبائی قائدین کا پنجاب بھر کا تنظیمی دورہ مکمل ہو چکا ہےاب چونکہ جماعت کا پانچ سالہ ٹینیور بھی اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے تو اس سلسلے میں اب قائدین پانچ سالہ سرگرمیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے جا رہے ہیں جس میں ضلع وائز جماعتوں کی کارکردگی اپنے ریمارکس تجزئیے اور تبصرے کے ساتھ قائدین مرکزیہ کو پیش کیا جائے گا ۔ امید ہے کہ اس سرگرمی سے آئندہ کے جماعتی ٹینیور میں جماعتی سرگرمیوں میں مزید نظم و ضبط پیدا ہوگا اور زمہ داران میں احساس ذمہ داری پیدا ہوگامرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے قائدین نے کہا کہ بجلی گیس کی قمیتوں مں آۓ دن بم گراۓ جارہے ہیں-
ان کی قمیتوں میں فی الفور کم کی جاۓ عوام کو دوسو یونٹ مفت بجلی دینے کی دعویدار حکومت نے بجلی کی قمیت میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت محمد صلى الله عليه واله وسلم کی حفاظت کےلۓ جان بھی قربان کی جا سکتی ہے –
اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردیں ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث خدمت خلق اللہ کی خوشنودی کا اہم ذدیعہ ہے ملکی استحکام و دفاع وطن کےلۓ ہم سب کو متحد ہونا ہوگا ہمیں ضرورت ہے کہ ہم جماعت کی اشاعت کیلئے مزید محنت کریں اور جماعتی پالیسیوں کو اپنے اوپر لاگو کریں اسی میں ہم سب کی بہتری ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +