احمد پور سیال :سینئر صحافی حبیب مہدی منظر کی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال سے ملاقات، گڑھ مہاراجہ چوک کے پارک کو ٹیکسی ڈرائیوروں سے واگزار کروانے کی تحریری شکایت ، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال نے چیف میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کو پارک ٹیکسی ڈرائیوروں سے واگزار کروانے کے احکامات جاری کر دئیے، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)تحصیل پریس کلب احمد پور سیال کے صدر حبیب مہدی منظر نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد عرفان ہنجرا سے ملاقات کی ۔گڑھ مہاراجہ سے نوازش علی خان سیال کے سیکرٹری ساجد حسین سیال بھی ان کے ہمراہ تھے-

جنہوں نے گڑھ مہاراجہ چوک کے پارک کو ٹیکسی سٹینڈ میں تبدیل کرنے کی تحریری شکایت پیش کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نے فوری طور پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کو پارک ٹیکسی ڈرائیوروں سے واگزار کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

حبیب مہدی منظر نے گراں فروشی اور ناپ تول میں کمی جیسے مسائل کی نشاندہی کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اس ضمن میں متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے جا چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس گڑھ مہاراجہ کی بھی صفائی کروا دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے مزید کہا کہ ستیانی روڈ اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے سپورٹس کمپلیکس کے جھولوں کی مرمت کرکے انہیں قابل استعمال بنایا جارہا ہے ۔

عید قرباں کی تیاریوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے احمدپو سیال اور گڑھ مہاراجہ سمیت تحصیل بھر میں دو سیل پوائنٹس بنائے جائیں گے

رپورٹ ضیغم عباس عاجزبیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment