پولیس ہیلپ لائن پر بوگس کال کرنا مہنگی پڑ گئی ،تھانہ پولیس نے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

،مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری کے حکم پر نور خان سب انسپکٹر نے ثقلین عباس ولد ریاض قوم بلوچ سکنہ حق باہو کالونی کو 15پر موٹر سائیکل چوری کی بوگس کال کرنے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کروا دیاگیا –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اخلاق احمد نول نے کہا کہ بوگس کال نہ کریں یہی بوگس کالوں کی وجہ سے محکمہ کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے اس دور میں اگر کوئی چیز قیمتی ہے تو وہ وقت ہے تمام احباب سے گزارش ہے کہ بوگس کال نہ کریں اپکی غلط کال کیوجہ سے حقدار تک پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے ہمیشہ کال کرنے سے پہلے سوچیں کہ ہماری اپس کی غلط فہمیاں محکمے کا وقت تو ضائع نہیں کررہی ہیں لہذا میری سب سے گزارش ہے کہ 15کال ایمرجنسی کال ہے اسے انتہائی ضروری وقت پر استعمال کریں-

تاکہ اپ کو بروقت سہولت اور انصاف مہیا کیا جاسکے اپ کی تھوڑی سی غفلت کیوجہ سے کوئی اور ناخوشگوار واقعات رونما ہوسکتے ہیں ہمیں چاہئے کہ قانون کا احترام کریں اور بوگس کالوں سے اجتناب کریں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment