شورکوٹ کینٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی کی زیر نگرانی ظفر عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی ،بڑی مقدار میں چرس برآمد کرکے محرر تھانہ شورکوٹ کینٹ مظفر عباس جنجوعہ نے مقدمہ درج کر لیا، منشیات فروشوں نے کئی گھر اجاڑ دئیے، معاشرے میں جرائم میں اضافہ کا سبب یہی منشیات فروش ہیں، عوامی شعور ہی نشہ کی لعنت سے نجات دلا سکتا ہے، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ ،وزیر اعلی پنجاب اور ائی جی پنجاب ڈی پی اوجھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ کے احکامات کی روشنی میں صہیب فخر قریشی ایس ایچ او تھانہ شور کوٹ کینٹ کی زیر نگرانی ظفر عباس اے ایس ائی نے مخبر کی اطلاع پر ندیم انور ولد خورشید انور قوم جٹ نزد بابا سائیں دربار شور کوٹ کینٹ سے 2460گرام چرس برآمد کرکے مظفر عباس جنجوعہ محرر تھانہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب فخر قریشی نے کہا کہ ان منشیات فروشوں کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی وبربادی کی طرف جارہی ہے نوجوان نشہ کے عادی بن کر چوری چکاریاں کرتے ہیں تعلیم سے دور ہورہے ہیں والدین کے نافرمان ہورہے ہیں-

الحمدللہ ہم نے وزیر اعلی پنجاب اور ائی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ایسے منشیات فروش ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ ہماری نوجوان نسل ان منشیات فروشوں کے ہاتھوں سے محفوظ رہ سکیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment