احمد پور سیال کے علاقہ اڈہ فتح پور، چک نمبر4/4L میں بجلی کے دو ٹرانسفارمرز میں سے فرنس آئل سمیت قیمتی سامان چوری کرکے کھوکھلے ٹرانسفارمر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ شہریوں کا احتجاج، رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال کے علاقہ اڈہ فتح پور کے نزدیک چک نمبر4/4L میں بجلی کے دو ٹرانسفارمرز میں سے فرنس آئل سمیت قیمتی سامان چوری کرکے کھوکھلے ٹرانسفارمر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

چوہدری محمد عثمان چدھڑ کے ملکیتی رقبہ میں لگے بجلی کے کھمبے پرنصب ٹیوب ویل کو بجلی فراہم کرنے والے ٹرانسفارمر کو نامعلوم چوروں نے کھمبے سے اتار کر اس کا آپریشن کرڈالا چور ٹرانسفارمر میں سے قیمتی فرنس آئل اور دیگر کوائلز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے-

ایسی ہی واردات حاجی محمد اقبال کے ملکیتی رقبہ میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمر کے ساتھ دہرائی گئی متاثرہ کاشتکار چوری کی ان وارداتوں پرسراپا احتجاج ہیںانہوں نے ڈی پی اوجھنگ سے چوروں کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment