جھنگ( شیخ غلام مصطفٰی )جھنگ سے تعلق رکھنے والے رائے محمد اکبر کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجو کیشن کا چارج دے دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت بیرون ملک پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے نوٹیفکیشن کے مطابق رائے اکبر جو کہ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے –
کو ڈائریکٹر جنرل کا چارج تفویض کیا گیا ہے رائے اکبر کا شمار وزارت کے محنتی افسران میں ھوتا ہے اور ورکرز ایجوکیشن کا بیس سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں رائے اکبر نے گذشتہ سال کامیابی کے ساتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے لازمی سینئر مینجمنٹ تربیتی کورس مکمل کیا تھا رائے اکبر ڈائریکٹر جنرل ورکرز ایجو کیشن نے کہا کہ ورکرز ہماری معیشت کا ایک انتہائی اہم جزو ہیں اور انکی تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے-
خاص طور پر بیرون ملک روانہ ھونے والے ورکرز کو بہتر پیداواری کارکردگی دکھانے کی تربیت و آگاہی بہت اہم تا کہ پاکستانی ورکرز خطے کے باقی ممالک کے ورکرز سے بہتر کار کردگی دکھا سکیں اور ملک کے لیے بہتر زر مبادلہ کما سکیں اندرون ملک کام کرنے والے ورکرز کے لیے پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی آگاہی حکومت کی اولین ترجیح ہے –
کیونکہ ایک صحت مند اور حادثات سے محفوظ ورکر بہتر کار کردگی دے سکتا ہے حکومت پاکستان اس کے لیے قانون سازی پر بھی کام کر رہی ہے پاکستان ورکرز فیڈ ریشن نے رائے اکبر کی بطور ڈائریکٹر جنرل ورکرز ایجو کیشن تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے پاکستان ورکرز فیڈ ریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری یاسین نے اپنے بیان میں حکومتی فیصلے کو سراہا یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجو کیشن وفاقی وزارت بیرون ملک پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کا ایک ذیلی ادارہ ھے جس کا بنیادی مقصد ورکرز کو مختلف معاملات پر تربیت دینا ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +