وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) وریام والا میں آج علی الصبح کری والا کے مقام پر ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آگئے-
خوش قسمتی سے موٹر سائیکل سوار جان بچا کر بھاگ نکلے، تاہم موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جسے بعد ازاں ریلوے حکام ٹرین میں ساتھ ڈال کر لے گئے –
ریلوے پولیس نے گارڈ کی معیت میں نامعلوم افراد کے خلاف رپٹ درج کر لی ہے.
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +