حکومت پنجاب کی ہدایات پر عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پنجاب بھر کی طرح شورکوٹ پتن روڈ پر پر بھی پولیس چیک پوسٹ قائم کی گئی جو شہریوں کو نہ صرف گہرے پانی میں جانے سے سختی سے منع کر رہی تھی بلکہ دریا میں نہانے سے بھی منع کیا جا رہا ہے –
ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ نے اچانک پتن پل کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں اور ریسکیو 1122 شورکوٹ کے جوانوں کو سراہا جو تپتی دھوپ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے –
،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دریا میں نہانے کی دفعہ 144 لگی ہوئی ہے، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں –
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +