بدچلنی کے شبہ میں بیٹے نے ماں کو غیرت کے نام پر مار ڈالا، افسوسناک واقعہ تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے میں پیش آیا

گڑھ مہاراجہ(شیخ غلام مصطفٰی )تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میر نے والا میں بیٹے نے عید کے روز والدہ کوغیرت کے نام پر مارڈالا۔تفصیلات کے مطابق مرنے والا کے رہائشی رہائشی غلام شبیر نے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دی گئی –

درخواست میں بتایا کہ گزشتہ شب سائل کی والدہ کنیز فاطمہ عمر45 سال گھر کے صحن میں سوئی ہو ئی تھی سائل گھر سے باہر گیا ہوا تھا واپس آیا دروازہ کھلا تو ملزم اکرام شبیر برادرم تکیہ والدہ ام کے منہ پر رکھ کر سانس بند کر رہا تھا-

سائل نے اس کو دھکہ دیا دیکھا تو والدہ جاں بحق ہو چکی تھی سائل نے دیگر رشتے داروں کے ہمراہ ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے-

ملزم تا حال فرار وجہ عناد یہ ہے کہ میری والدہ جو کہ متعدد بار کسی اجنبی شخص کے ساتھ جا چکی تھی جس کو 4 دن پہلے لے کر واپس آئے تھے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment