جھنگ ( عرفان حیدر سیال ) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے وفد نے سابق وفاقی وزیر تعلیم ، ایم این اے جھنگ شیخ وقاص اکرم سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر مہر محمد انور جپہ نے کی جبکہ سینئر نائب صدر غلام شبیر ، محمد سعید احمد ، میڈیا کوآرڈینیٹر نعمان شیخ اور شیخ شفقت حسین سمیت دیگر اساتذہ شامل تھے ۔
وفد نے ایم این اے شیخ وقاص اکرم سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حکومت پنجاب کی استاد دشمن پالیسی سے آگاہ کیا ۔وفد نے سابق وفاقی سے درخواست کی کہ وہ گورنمنٹ سکولوں کی نجکاری کے غیر آئینی عمل کو رکوانے کے لیے اس مسئلے کو قومی و صوبائی اسمبلی میں زیر بحث لائیں ۔
نئی حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات کی وجہ سے قوم کے معمار غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور مستقبل غیر محفوظ ہو چکا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم نے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد سے وعدہ کیا کہ ان شاء اللہ ائندہ ہونے والے اجلاس میں ہمارے ایم پی ایز اور ہمارے اپوزیشن لیڈر سب اس عوام دشمن پالیسی کی بھر پور مخالفت کریں گے۔
ہم اسمبلی میں سوال بھی اٹھائیں گے اور تین جولائی بروز بدھ 11 بجے سیکرٹریٹ میں ٹیچرز یونین کے احتجاج میں بھی شرکت کریں گے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہی ہیں جنہوں نے ملک پاکستان میں تعلیم کے میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں اور جہالت کے اندھیروں کو علم کے نور سے منور کیا ۔ اس موقع پر پنجاب میں اساتذہ کرام کے لیو انکیشمنٹ اور پنشن سمیت دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 03417886500+