شورکوٹ: دس ہاڑ کا ماتمی جلوس
شورکوٹ۔
شورکوٹ کے نواحی علاقہ موضع بدھ رجبانہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں سالانہ روایتی دس ہاڑ کا علم اور ذوالجناح کا ماتمی جلوس بستی حویلی والا سے نکالا گیا –
جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بستی قاسم والا میں اختتام پذیر ہو گیا اس جلوس میں پنجاب بھر کی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی جلوس میں شدید گرمی میں زنجیر زنی کی گئی اور امام عالی مقام حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا –
ڈی ایس پی شورکوٹ مہر حیات سرگانہ ‘ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں ، پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جلوس کے ہمراہ رہے سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکا جلوس کے راستوں میں ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی یاد رہے کہ دس ہاڑ کا جلوس تاریخی ہے اور ہر سال نکالا جاتا ہے
رپورٹ جاوید اقبال ملاح-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +