جھنگ ،پروفیسر طبیب اظہر خان بلوچ حکیم محمد مقصودچوہان کی زیر سرپرستی ایک روزہ فری طبی کیمپ بمقام المبارک یونانی شفا خانہ رجسٹرڈ محلہ مستان شاہ کوٹ شاکر میں اختتام پذیر ہوا جس میں مریضوں کو ادویات اور چیک اپ فری کیا گیا-
جس میں قابل فخر اطباء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں حکیم وڈاکٹر ظفر اقبال نول فاضل طب والجراحت حکیم محمد رفیع فاضل طب والجراحت حکیم حسین احمد مدنی فاضل طب والجراحت ڈاکٹر ذیشان حسین آف ساہیوال نے شرکت کی اور مریضوں کا تسلی بخش چیک اپ کیا جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو ادویات اور مفید طبی مشوروں سے نوازا اطباء کرام کے اس وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی حکیم پیرمحمد ارشد کی کاوش ہے جنہوں نے ہمیں اپ تک پہنچے کا موقع فراہم کیا –
..
انہوں نے کہا کہ ہمارا اس کیمپ کے لگانے کا مقصد اللہ کی رضا اور قرب الہی ہے ہمارا مقصد خدمت انسانیت ہے ہمارا دور دراز کا سفر کرنے کا مقصد مخلوق خدا کی خدمت کر کے ان سے دعا لینا ہے ہم نے سیاست نہیں کرنی ہم حکمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں جب ادمی دو وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں جن کے پاس بچوں کو لقمہ کھلانے کی گنجائش نہیں وہ ادویات کہاں سے لیں گے-
ہم نے قرب الہی کے حصول کے لئے ادنی سی کوشش کی ہے تاکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرکے اپنی اخروی زندگی بہتر بنا سکیں ہم ان شاءاللہ العزیز ملکر ضلع بھر میں اپنی جیب سے یہ کیمپ لگائیں گے تاکہ مزدور بے بس لاچار اور کمزور افراد کو طبی سہولیات مہیا کریں تاکہ رضائے الہی کے حق دار ٹھہریں-
اخر پر ہم حکیم پیر محمد ارشد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں ان کی کاوشوں سے فری کیمپ لگایا گیا جو یقیناً صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک ہمیں ایسے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +