شور کوٹ ،اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کا تنظیمی انتخابی اجلاس مرکزی جامع مسجد اہلحدیث رحمانیہ محلہ کچکوٹہ شورکوٹ میں زیر صدرات حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ زیر نگرانی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ مولانا طاہر خان سلفی منعقد ہوا –
اجلاس میں کثیر تعداد میں تحصیل بھر کے یونٹوں سےجماعتی ذمہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں مفتقہ طور پر کثرتِ رائے سےحافظ عمران سیال کو صدراہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کوصدر کیلئے دوبارہ منتخب کیا گیا –
بعد ازاں کثرت رائے سے مہر سعد رفیق گگڑانہ سیال کو اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اس طرح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے عہد کیا کہ ہم قرآن وسنت کی بالادستی ملک میں فرقہ ورایت فحاشی ناموس رسالت کے تحفظ عظمت صحابہ و اہلبیت کے تحفظ کےلئے دن رات پہلے سے بڑھ کر محنت کریں گے –
ملکی استحکام اور ملک پاکستان اور اپنے شہر کے امن وامان کےلئے ہم ہر ممکن ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہیں اور ان شاءاللہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کرتے رہیں گے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے قائدین کا جو حکم آئے گا ہم ان کے حکم کےلئے تیار رہیں اور رہیں گے-
اور ہم انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اخر پر حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے کہا کہ میں تحصیل شورکوٹ کے تمام ذمہ داروں کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے گرمی کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے جماعتی پالیسی کو مقدم رکھا اور تشریف لائے میں سب کا شکر گزار ہوں –
میں نئی باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پہلے سے بڑھ کر جماعتی پالیسیوں پر عمل کریں گے اور نوجوان نسل کو نشہ جیسی لعنت سے نکال کر مسجدوں کی صفوں کا نمازی بنانے میں مرکزی کردار ادا کریں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +