وریام والا جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 7سالانہ فلسفہ شہادت امام حسن وحسین رض کانفرنس 17جولائی بروز بدھ بعد از نماز ظہر بمقام مرکزی جامع مسجدِ رحمانیہ اہلحدیث بستی توحید اباد وریام والا تحصیل شورکوٹ میں سابقہ روایات کی طرح زیرِ نگرانی مولانا مہر نور زمان سپرا زیرِ صدارت پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مہمانان گرامی حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ مہر عبد الرحمن سپرا مہر افتاب احمد سپرا مہر سرفراز لڈیانہ سیال مرکزی رہنما جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مولانا عبدالغفور لڈا ماہنی مولانا محمد اسماعیل نے شرکت کی-
سٹیج سیکرٹری کے فرائض حضرت مولانا مہر عمر فاروق لڈیانہ تلاوت کلام پاک قاری غلام قاسم مدرس مسجد ہذا نے سرانجام دیئے علماء کرام جن میں خطیب ابن خطیب جانشین حافظ محمد عبداللہ شیخو پوری کے صاحبزادے حضرت مولانا قاری عبد الرحمن شیخوپوری –
حضرت مولانا حافظ عدنان نور طاہر متعلم جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسفہ شہادت امام حسن وحسین رض کانفرنس کرانے کا مقصد صحابہ کرام سے محبت وعقیدت ہے صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے انکی سیرت پر چل کر ہم نے اپنی زندگیوں کو بدلنا ہے –
صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے یہ سالانہ عظیم الشان کانفرنس اپنی مثال آپ ہے حسنین کریمین رض کی شہادت ہم بہت بڑا سبق دیتی ہے کہ انہوں جام شہادت نوش کر کیا مگر نانے کے دین پر انچ نہیں انے دی نمازی نہیں چھوڑی پریشانیوں کا ڈٹ کر سامنا کیا-
مگر حق نہیں چھوڑا اللہ کریم ہماری تھوڑی سی محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول کرکے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے امین اخر پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مہتمم مسجد ہذا مے انے والے شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +