شورکوٹ :محرم الحرام میں سیکورٹی ڈیوٹی کے دوران جان بحق ہونے والے کانسٹیبل محمد عامر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار، ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں سمیت دیگر افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت، مرحوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، مزید کیا کہا گیا جانئیے مکمل تفصیل بیوروچیف رانا محمد شبیر سے

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف ) محرم الحرام میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل محمد عامر فرائض کی انجام دہی کے دوران ہارٹ اٹیک کیوجہ سے وفات پا گیا ۔

ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کی مرحوم کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد عامر متعینہ چوکی شورکوٹ سٹی جو کہ 8 محرم الحرام کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ہارٹ اٹیک کیوجہ سے وفات پا گیا ۔

ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ ، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار ، ڈی ایس پی شورکوٹ سرکل مہر محمد حیات سرگانہ، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں اور دیگر پولیس افسران سمیت مرحوم کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی –

، اس موقع پر شہریوں کی بھی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی ۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے مرحوم کانسٹیبل کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، ایس پی انوسٹی گیشن نے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب فیملی کی طرح ہیں ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جھنگ پولیس کی طرف سے مرحوم کانسٹیبل کی فیملی کی ترجیحی بنیادوں پر ویلفئیر یقینی بنائی جائے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment