جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ،ریاض شاہد خان ) ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کے احکامات اور ڈی ایس پی احمد پور سیال غضنفر عباس تنگوانی کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سید ثمر شاہ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں دہشت کی علامت بننے والے 3 مختلف گینگز گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ سمیت مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی احمد پور سیال غضنفر عباس تنگوانی نے پریس کلب احمد پور سیال میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سید ثمر شاہ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے 3 جرائم پیشہ اور علاقے میں دہشت کی علامت بننے والے بدنام زمانہ یونس عرف یونی گینگ ، خالدی گینگ اور سجو گینگ کو گرفتار کر کے تقریباً 62 لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ جن میں ایک رائفل اور چار پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں –
جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 10 مقدمات بھی درج کر دیئے ہیں۔ ڈی ایس پی احمد پور سیال غضنفر خان تنگوانی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کررہی ہے اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +