جھنگ (بیورورپورٹ / عرفان حیدر سیال) ہر دلعزیز ملنسار OSI برانچ ڈی پی او آفس کے انچارج کرائم فائٹر پولیس آفیسر انسپکٹر نواز خان بلوچ سے خوشگوار ملاقات ہمیشہ چھوٹے بھائیوں جیسہ پیار کرتے ہیں عزت دیتے ہیں-
انکی بے داغ اور شاندار محکمانہ کارکردگی پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں انسپکٹر پولیس کے ،، رینک ،، لگائے انسپکٹر محمد نواز خان بلوچ جو اس وقت ضلع جھنگ میں OSI برانچ میں بطور انچارج فرائض سر انجام دے رہے ہیں-
ان کا شمار محکمہ پولیس کے چند گنے چنے دبنگ اور فرض شناس پولیس آفیسرز میں ھوتا ھے یہ مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ایسے پولیس آفیسر ھمیشہ اپنے محکمے کے ماتھے کا جھومر ھوتے ھیں جو اپنے فرض کی ادائیگی میں کبھی تساہل پسندی کا شکار نہیں ہوتے –
بلکہ ھمیشہ فیلڈ میں عملی طور پر انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنے محکمانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے کوشاں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مقامی صحافی عرفان حیدر سیال نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انسپکٹر محمد نواز خان بلوچ پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا فخر اور مان ہیں محرم الحرام میں اعلی کارکردگی پر ڈی پی او جھنگ کی گڈ بک میں رہے-
بیسٹ ریوارڈ سے نوازا گیا بہت ہی ملنسار اور محبت کرنے والے انسان ھیں تھوڑا سخت مزاج لگتے ہیں لیکن دل کے صاف ہیں ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی اور ان کو انصاف فراہم کرنا ان کی زندگی کا شعار رہا ہے ان سے چند لمحوں کی ملاقات سے انسان کو محسوس ھوتا ھے –
گویا ان سے صدیوں سے شناسائی ھو کردار و گفتار میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ بھی ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں اور اپنے سینیئرز کا دل سے احترام کرتے ھیں مخلوق خدا کے ساتھ بے لوث خدمت کر کے اللہ پاک کی بارگاہ میں سر خرو بھی ہو رہے ہیں ھماری دعا ھے اللہ پاک انہیں مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے۔۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +