جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) انجمن آڑھتیاں جھنگ کی جانب سے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد، صدر انجمن آڑھتیاں جاوید پہلوان ، جنرل سیکرٹری صفی احمد گڈو خان ، چوہدری عرفان ، شیخ عقیل ، حافظ طارق ، ملک لیاقت علی ایڈووکیٹ اور شیخ حاجی محمد یونس سمیت دکانداران سبزی منڈی و دیگر نے شرکت کی، آخر میں پروفیسر سخی احمد خان نے عید میلاد النبی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، رپورٹ ریاض شاہد خان

جھنگ (محمد ریاض شاہد ) انجمن آڑھتیاں جھنگ کی جانب سے محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر انجمن آڑھتیاں جاوید پہلوان ، جنرل سیکرٹری صفی احمد گڈو خان ، چوہدری عرفان ، شیخ عقیل ، حافظ طارق ، ملک لیاقت علی ایڈووکیٹ اور شیخ حاجی محمد یونس سمیت اہلیان اسلام اور دکانداران سبزی منڈی و دیگر نے شرکت کی ۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں جھنگ کے معروف نعت خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ ناظم اہلسنت والجماعت پروفیسر سخی احمد ( چناب کالج جھنگ ) نے خطاب بیان کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد صفی احمد گڈو خان نے کہا کہ الحمد اللہ انجمن آڑھتیاں جھنگ کی جانب سے ہر سال آقا کریم ﷺ کی ولادت کا جشن بھرپور جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے ،

سبزی منڈی میں محفل میلاد منعقد کی جاتی ہے اور لنگر کا اہتمام بھی وسیع کیا جاتا ہے کیونکہ انکا ایمان ہے کہ آق کریم ﷺ کا ذکر کرنے سے جان و مال ، عزت و آبرو اور کاروبار میں برکت ہوتی ہے ۔ ناظم اہلسنت والجماعت پروفیسر سخی احمد ( چناب کالج جھنگ ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی جو انسان کامل ، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں۔

ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں ہی حضور انور سرور کونین حضرت محمد ﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعات کی تاریخی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے ۔ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل مسلمانوں کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام جیسے اَہم فرائض کی رغبت دلاتا ہے-

اور قلب و نظر میں ذوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے ۔ سیرتِ طیبہ کی اَہمیت اُجاگر کرنے اور جذبۂ محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment