مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے سابق ناظم اطلاعات شیخ شاہد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں، عہدے تھے تو تب بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رضا کار تھے عہدے نہیں تو پھر بھی جماعت کے لیے کام کرتا رہوں گا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا جماعت کے ہر فیصلے کو سر خم تسلیم کرتے ہیں شیخ شاہد اقبال مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے سابق ناظم اطلاعات شیخ شاہد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں عہدے تھے تو تب بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رضا کار تھے عہدے نہیں تو پھر بھی ان شاءاللہ –

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا کارکن بن کر ان شاءاللہ جماعت کے ساتھ ہیں ہم نے حافظ عبد العلیم یزدانی رح کے کل بھی سپاہی تھے اج بھی سپاہی بن کر دکھائیں گے الحمدللہ بابا جی کے ساتھ زندگی کے کافی ایام گزارے اللہ کا فضل ہے کہ عہدوں کی وجہ سے جماعتیں تبدیل نہیں کیں-

جہاں بابا جی رحمتہ اللہ علیہ ہمیں چھوڑ گئے تھے الحمدللہ ہم اج بھی اس دن سے وہیں کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ وہیں کھڑے رہیں گے یہ وقت بتائے گا کہ ہم وقت کے پجاری نہیں ہم نے وفاداریاں تبدیل نہیں کیں اور ان شاءاللہ نہ کریں گے جماعت نے ہمیں جہاں اواز دی ہم ان شاءاللہ اسی طرح وہاں پہنچیں گے –

جیسے پہلے پہنچتے تھے ہم مطلبی نہیں ہمیں ان شاءاللہ وفاداروں میں پاو گے ہم کل بھی مشن علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید اور علامہ حبیب الرحمن یزدانی کے نوکر تھے ہم اج بھی انہی کے سپاہی بن کر جی رہے ہیں اللہ کریم ہمیں خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے دین حنیف کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment