جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) آر پی او فیصل آباد نے اے ایس آئی نجم عباس بھٹی کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے –
یاد رہے نجم عباس بھٹی کو اووڈ گینگ گروپ کی گرفتاری کے بعد بطور تفتیش کے لیے نامعلوم جگہ رکھا گیا تھا، جہاں سے مزکورہ معروف ڈکیٹ گینگ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، جس کی پاداش میں اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ وریام والا اور نجم عباس بھٹی سمیت دیگر اہلکار معطل کر دئیے گئے تھے –
نجم عباس بھٹی کو ان کے عہدے پر بحال ہونے پر ان کے حلقہ احباب میں خوشی کا سا سماں ہے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +