دعوت اسلامی کے اسلامک سینٹر وریام والا کے مدنی اسٹاف نے تھانہ وریام والا کے سربراہ SHO رانا محمد سعید صاحب سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ملاقات کی.
زیر تعمیر جامع مسجد وریام والا کے امام قاری محمد ناصر عطاری نے *تھانہ انچارج کو مدنی چینل کا ہردلعزیز سلسلہ “مدنی مذاکرہ” اجتماع میں بطورِمہمان خصوصی آنے کی دعوت دی* جس پہ انہوں نے قائم بھروانہ اجتماع گاہ پہ سیکورٹی دینے اور خود آنے کا عزم کیا –
مسجد بناؤ تحریک کے ذمہ دار شہباز حسین عطاری نے آپ کو *وریام ولا تعینات پر خوش آمدید کہا* اور فیضان مدینہ کے تعمیراتی پروجیکٹ سے آگاہ کیا-
اس موقع پر معروف شخصیت سید مزمل شاہ اور صاحبزادہ ندیم سلطان شاہ صاحب بھی موجود تھے.
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +