جھنگ کے خوبرو شہزادے، سابق پی آر او ڈی پی او جھنگ، ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال چنیوٹ ملک علی عباس کھوکھر ٹریفک حادثے میں جاں بحق، آئی جی پنجاب ،ڈی پی او جھنگ و چنیوٹ سمیت ساتھی افسران و ملازمین کا افسوس کا اظہار، نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی، اعلی افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت، رقط انگیز مناظر

ٹریفک حادثہ میں ایس ایچ او کانڈیوال سب انسپکٹر علی عباس وفات پا گئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایس ایچ او علی عباس کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

آئی جی پنجاب کا جاں بحق افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت،

سب انسپکٹر علی عباس کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب

محکمہ پولیس علی عباس کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ موجود رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور

آئی جی پنجاب کی ڈی پی او جھنگ کو سب انسپکٹر کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت،

ملک علی عباس (SHO) ولد ملک اسلم کھوکھراں کا نماز جنازہ
آج شام 5 بجے
دربار میاں موسیٰ رتہ کھوکراں جھنگ میں ادا کیا جاے گا-

ملک علی عباس کھوکھر ولد ملک محمد اسلم کھوکھر ڈاکخانہ خاص موضع رتہ کلاں المعروف موضع وڈا رتہ کھوکھراں والا لالیاں روڈ جھنگ شاہ جیونہ سے قریباً 6 کلومیٹر دور علی عباس شہید 2009 کے شروع میں اوپن میرٹ پہ رینج فیصل آباد ضلع جھنگ میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے-

طارق وراء ایس آئی راشداسلام ایس آئی علی رضا سلطان ایس آئی علمدار حسین ایس آئی کا بیج فیلو ہے
دسمبر2023 میں علی عباس کی شادی ہوئی اللّٰہ تعالیٰ نے ایک بیٹے سے نوازا جو کہ ابھی ایک ماہ کا ہے 26 ستمبر 2024 کو ایس ایچ او کانڈیوال ضلع چنیوٹ تعیناتی ہوئی-

اور آج
اڈا پنج گرائیں نزد شاہ جیونہ لالیاں روڈ بوجہ روڈ ایکسیڈنٹ شہید ہوگئے
انااللہ واناالیہ الیہ راجعون-

جھنگ کی صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ علی عباس کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین-

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
ایس ایچ او ملک علی عباس کھوکھر کو سپردِ خاک کر دیا گیا، نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر سے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اور پنجاب پولیس کے جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی سابق وائس چیئرمین سید محمد عباس شاہ، ڈی ایس پی جھنگ، ایس ایچ او شاہد علی، ایس ایچ او اظہر خان ایس ایچ او صدر بہلول واصل،فیصل رزاق ریڈر ڈی پی او علمدار سیال نواز خان بلوچ ایلیٹ انچارج ثقلین عباس پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام عباس نسووانہ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نوید احمد سدھانہ بھی شریک ہوئے،

تفصیل کے مطابق ضلع جھنگ کے علاقہ رتہ کلاں کے رہائشی ٹرانسپورٹر ملک محمد اسلم کھوکھر کے بیٹے مرحوم ملک علی عباس کھوکھر جن کی عمر بتیس سال تھی، مرحوم 2009 کے شروع میں اوپن میرٹ پر ڈویژن فیصل آباد ضلع جھنگ میں اے ایس آئی بھرتی ہوا پھر ڈی پی او جھنگ کے پی آر او کے فرائض سر انجام دیئے،

دسمبر دو ہزار تیئیس میں مرحوم کی شادی ہوئی اللہ تعالیٰ نے ایک بیٹے سے نوازا جس کی عمر ایک ماہ ہے، چھبیس ستمبر دو ہزار چوبیس کو ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال ضلع چنیوٹ تعیناتی ہوئی اور آج صبح جھنگ سے آبائی گاؤں رت کلاں کار پر جا رہا تھا کہ لالیاں روڈ اڈہ پنج گرائیں کے قریب سامنے سے آنے والی ہارویسٹر سے ٹکرا گئی،

جس کے نتیجے میں مرحوم کو فوراً ٹراما سنٹر جھنگ پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا، مرحوم کا جنازہ لایا گیا تو علاقے میں کہرامچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی مرحوم ایس ایچ او پنجاب پولیس اسلام آباد ملک عامر عباس کھوکھر اور ایچ بی ایل اکڑیاں والا کے مینجر ملک فخر عباس کھوکھر کے چھوٹے بھائی اور پنجاب بنک کے ڈائریکٹر ملک غلام علی کھوکھر کے بھتیجے تھے-

ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال چنیوٹ ملک علی عباس کھوکھر کا سفر آخرت

https://www.facebook.com/share/r/R9DidQRbb47c6X4W/

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment