گڑھ مہاراجہ(رانا محمد نعیم خان )دی برائٹ برین سکول سسٹم گڑھ مہاراجہ کیمپس تحصیل بھر میں کڈز میں سائنس ایگزیبیشن اور سائنس پروجیکٹس کروانے والا پہلا سکول بن گیا۔ دی برائٹ برین گرلز سائنس کالج کی طالبہ نے گیارہویں جماعت میں گڑھ مہاراجہ میں اول پوزیشن حاصل کی-
وہیں پر برائٹن کڈز نے مختلف سائنسی ماڈلز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا کہ علاقہ میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عظیم سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی گڑھ مہاراجہ رانا محمد نعیم خان نے سکول کا وزٹ کیا اورتقریب تقسیم انعامات میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
انہوں نے ماڈلز دیکھے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور سیال میں اس طرح کی کڈز کے پروجیکٹ پہلے کبھی نہیں دیکھے یہ سکول واقعی عصری تقاضوں کے مطابق بچوں کو تعلیم دے رہا ہے جس پرپورا سکول سٹاف اور انتظامیہ داد تحسین کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ گڑھ مہاراجہ میں قائم یہ ادارہ تحصیل احمد پور سیال میں وقت کی ضرورت کے عین مطابق اور ڈیجیٹلائزاور سائنسی سکول سسٹم بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +