شورکوٹ :اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ ثاقب سرور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری حافظ شاہد ندیم نے مکہ مکرمہ سے اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے صدر حافظ عمران سیال سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فتنہ فساد بنانے کی نہیں بلکہ امن کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے،تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاکستان کے دشمن ہیں، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ, اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ ثاقب سرور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری حافظ شاہد ندیم نے مکہ مکرمہ سے اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے صدر حافظ عمران سیال سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فتنہ فساد بنانے کی نہیں بلکہ امن کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے-

تشدد و انتشار کا راستہ اپنانے والے پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں اور مظلوم فلسطین کشمیر کےلئے خصوصی دعاگو ہوں مکہ اور مدینہ عقیدتوں اور محبتوں کا مرکز ہے اور ہمارے نبی کریم ص کی دعا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو امن کا گہوارہ رکھے اور مکہ اور مدینہ میں اللہ پاک کی ہر وقت خاص رحمتیں ہوتی رہتی ہیں اور مدنی مرشد پاک نے توحید ورسالت کے پرچم کو بلند کیا اور دنیا کو اسلام کی تعلیمات سے دنیا کو روشناس کرایا-

عمرہ ایک عبادت ہے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مکہ اور مدینہ پاک میں حاضری دیتے ہیں خصوصا اپنے شہر کے ڈی سی ڈی پی او چیف آفسیر قاسم شکیل اور دیگر انتظامیہ کےلئے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک ہمارے ضلع کو امن وامان کا گہوارہ رکھےاور خوشحالی دے اور میں تمام میڈیا حضرات کےلئے بھی خصوصی دعا گوہوں اللہ کریم ہم سب کے گناہ اور غلطیوں کو معاف فرمائے اور وطن عزیز کی حفاظت فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment