احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) للہ فاؤنڈیشن گڑھ موڑ کے زیر اہتمام تیس جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب، صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت ،للہ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،رانا محمد نعیم خان

احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)للہ فاٶنڈیشن گڑھ موڑ نے تحصیل بھر کے تیس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا۔اور تمام جوڑوں کوجہیز میں گھر میں ضروری استعمال کی اشیإ بھی دی گٸیں۔

اس تقریب میں ظفر اقبال باجوہ کی سربراہی میں للہ فاٶنڈیشن کے تمام ممبران اور رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والوں نے تمام آنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔یہ تقریب حسین مارکی احمدپورسیال میں ھوٸ۔اس میں تحصیل احمدپورسیال اورتحصیل شورکوٹ سے کثیر تعداد میں لوگوں نےاور صحافیوں نے شرکت کی۔صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان نے تمام دلہا صاحبان کو مبارک باد دی اور سب کے مستقبل کیلۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا-

آخر میں للہ فاٶنڈیشن کے سربراہ ریاض بہار اور ان کےدیگر ممبران نے تمام انتظامیہ اور ورکرز کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ دیۓ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment