جھنگ..منشیات کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا نیا عزم ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر”ڈرگز فری جھنگ “مہم کا آغاز کردیا گیا ۔شہریوں کو منشیات کے خلاف آگاہی دینے کیساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے احکامات جاری۔

جھنگ..منشیات کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس کا نیا عزم ، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر”ڈرگز فری جھنگ “مہم کا آغاز کردیا گیا ۔شہریوں کو منشیات کے خلاف آگاہی دینے کیساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے احکامات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ” ڈرگز فری جھنگ ” مہم کا آغاز کردیا گیا۔ پولیس افسران کو منشیات فروشوں کی لسٹیں اپ ڈیٹ کرکے بلا تفریق کریک ڈاؤن اور شہریوں کو منشیات کے خلاف آگاہی دینے کے حوالے سے نئے اہداف سونپ دئیے گئے۔ منشیات کے خلاف مہم کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پر پولیس افسران کی ستائش یا احتساب ہو گا ۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں منشیات کے مضر صحت اثرات کو نمایاں کر کے پیش کیا جائے۔ تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور آگاہی واکس کے ذریعے شہریوں کو ایجوکیٹ کیا جائے۔ نشے کی خطرناک وبا سے نجات کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات قومی، دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر متحد ہوں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگز کی ٹریفکنگ کو روکنے کیلئے پولیس منظم حکمت عملی کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ ہم نہ صرف شہریوں کو منشیات کے ناقابل تلافی نقصانات سے آگاہ کررہے ہیں بلکہ اسکی تبارہ کاریوں سے بچانے کیلئے ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ نشے کو فیشن کے طور پر اپنانے والے نوجوان نشے کی تباہ کاریوں سے عبرت حاصل کریں ، اس سے پہلے کہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل سے نا امید ہوں، بچوں کی صحبت کی کڑی نگرانی کریں ۔ منشیات کا ہر مخالف پولیس کا سفیر ہے، شہری ڈرگز ڈیلرز کی گرفتاری کیلئے پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

Leave a Comment