جھنگ :اختر علی تقی سینئر سیلز منیجر یونٹ اسٹیٹ لائف انشورنس جھنگ زون میں اپنے ایریا کی نمبر1 ٹیم بن گئی، محنت کا ثمر ضرور ملتا ہے،انشورنس کی ترغیب دینا ایک شاندار معاشرے کی تشکیل نو کے مترادف ہے، پروقار تقریب سے شرکاء کا خطاب، رپورٹ شیخ عرفان حیدر

اختر علی تقی سینئر سیلز منیجر یونٹ اسٹیٹ لائف انشورنس جھنگ زون میں اپنے ایریا کی نمبر1 ٹیم بن گئی-

جھنگ (شیخ عرفان حیدر )
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن جھنگ زون میں ایک پر وقار تقریب منعقد ھوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جس کی سعادت حافظ محمد شہباز نے حاصل کی –

علامہ عبد القیوم نے انشورنس اسلام کی نگاہ میں کے موضوع پر خطاب کیا تقریب جس میں مہمان خصوصی اتفاق فیلڈ فورس جھنگ زون کے صدر چوھدری شاھد انجم اور سینئر سیلز منیجر اختر علی تقی،سینئر سیلز منیجر میڈم بینش ملازم نے خصوصی شرکت کی –

اس موقع پر شاھد انجم نے کہا کہ انشورنس کا پیغام دینا ایک شاندار معاشرے کی تشکیل نو کے مترادف ھے ھمیں اس پروفیشن کا حصہ ھونے پر فخر ھے-

مزید اختر علی تقی نے اپنے ساتھیوں سے انتھائی پر جوش خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اگر ھم اپنی سستی کو ختم کر کے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ محنت کریں تو منزل ھمارے قدموں کے نیچے ھو گی-

پر وقار تقریب میں سیلز منیجرز محمد وقاص ،سید بدر سعید ،اسامہ یعقوب،اور محمد ابراہیم نے شرکت کی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment