وریام والا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں ہفتہ صحت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں تمام مریضوں کا شوگر بلڈ پریشر ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ فری کیے جائیں گے حاملہ خواتین اور دو سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن کی جا رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد انچارج رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا نے کہا کہ اہل علاقے کیلئے بہت بڑا پروگرام ہے جس میں ہم تشخیص کرنے کے بعد اچھا علاج معالجہ کرسکتے ہیں جس کی تشخیص کے بعد علاج کرنے کے اچھے مواقع پیش اتے ہیں اور مریض کا بروقت علاج شروع کیا جا سکتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس موقع سے جلدی فائدہ اٹھائیں ہمارا سٹاف اپکی خدمت کیلئے کوشاں ہے عورتوں مردوں کے لیے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے