شورکوٹ )پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ110 _NA کے سابق ٙٹکٹ ہولڈر میاں ناصر چیلہ سیال نے آج 5 جنوری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں یہ کہا ہے کہ آج کا دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائیش کا دن ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے نمایاں رہنما تھے-
جنہوں نے عوام کے حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو ایک متفقہ آئین دیا جو آج بھی ملک کے اتحاد اور سالمیت کی بنیاد ہے ان کی قیادت ہمیشہ عوام کے لیے امید کی کرن رہی ہے ختم نبوت زندہ باد قادیانی مردہ باد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے نوجوانوں کیلئے تعلیم حاصل کرنے کے انقلابی اقدامات کیے –
پاکستان کا دفاع مظبوط کرنے کیلئے ایٹمی پروگرام کا آغاز پاسپورٹ شناختی کارڈ علامہ اقبال یونیورسٹی غریب کو ووٹ کا حق اور غریب عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں، کسانوں، ہاریوں، اور مظلوم طبقے کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا اور انہیں انصاف دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے ان کی تاریخی پالیسیاں سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مظلوم قوموں کو نئی راہیں دکھائیں-
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی صرف کسی ایک شخصیت کی نہیں بلکہ ان کے نظریے کی جیت ہے، جو آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنمائی کرتا ہے۔میاں ناصر چیلہ سیال نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جناب صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب اور چئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی-
میاں ناصر چیلہ سیال نے کہا کہ ہمیں پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے اور تمام کارکنان کو شہید بھٹو کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم اپنے چئیرمین صاحب پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ان شاءاللہ عوام کی طاقت سے پاکستان پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی سے کامیابی حاصل کرے گی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب آن شاءاللہ اگلے وزیراعظم پاکستان بنیں گے
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +