جھنگ ( ) جھنگ کے رہائشی گنجان علاقوں میں گیس ریفلنگ کا دھندہ عروج پر دکاندار دھڑلے سے رہائشی آبادیوں میں گیس ریفلنگ میں مصروف جبکہ رہائشی گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی ریفلنگ کی وجہ سے اہلیان علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے گنجان ابادی والے شہری علاقے جن میں مجاہد چوک ،محلہ بلاق شاہ ، تانگہ اڈہ ، محلہ باغ والا اور کھیتیاں والا بازار شامل ہیں، میں غیر قانونی گیس ریفلنگ جاری ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ قبل ازیں کئی ماہ پہلے ایوب چوک پر غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے کئی شہری جانبحق ہو چکے ہیں –
اور گزشتہ ماہ گیس ریفلنگ کے دوران آتشزدگی کی وجہ سے پوری دکان جل کر راکھ ہو گئی ۔ ایوب چوک والے حادثے کے بعد کئی دکانداروں نے فیصل آباد روڈ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں دکانیں شفٹ کر لی تھیں جس سے حادثات کا خطرہ کم ہو گیا تھا تاہم اب بھی نشاندہی والے علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں کے کنارے غیر قانونی گیس ریفلنگ جاری ہے ۔
شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے شہری گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے دکانداروں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گیس ریفلنگ کرنی والی دکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +