جھنگ (عرفان حیدر سیال / بیوروچیف )علی اصغر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی پاکستان اور ساجد علی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب نیشنل کمیشن فار ہیومن اینڈ ڈویلپمنٹ کے وژن کے مطابق ملک احسان اللّه كمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ نے سیف اللّه ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ شکر گنج شوگر مل سے میٹنگ کی اس میٹنگ کا ایجنڈا تھا صحت سب کے لیے ،تعلیم سب کے لیے اور ولینٹیرز کی اہم ضرورت چونکہ شکر گنج شوگر ملز فاؤنڈیشن بھی جھنگ میں جھنگ آرٹ گیلری کی شکل میں عوامی ویلفیئر کے پروگرام پر کام کر رہی ہے۔تو اس میٹنگ کا مقصد این سی ایچ ڈی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور شکر گنج فاؤنڈیشن جھنگ مل کر تعلیمی ترقی ،صحت سب کے لیے اور جہالت کے خاتمے پر کام کرے گے تو اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ مل کر تعلیم بالغاں ،حقوق نسواں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کے سكلز ،چائلڈ لیبر ایکٹ پر کام کرتے ھوئے چار سے سولہ سال کے تمام بچوں کو اسکول داخل کروایا جاۓ گا ،اسکول میں میل فوڈ پراجیکٹ،دکھی انسانوں کے لیے فری میڈيكل کیمپس لگائے جائے گے ، پروفیشنل ولینٹیرزم کی تعداد میں اضافہ کیا جاۓ گا اس لیے جھنگ کے تمام سوشل ورکر میل اینڈ فیمیل جو خدمت خلق کا جذبہ سے سرشار سے وہ شکر گنج فاؤنڈیشن جھنگ اور این سی ایچ ڈی جھنگ کے پلیٹ فورم سے حصہ بن کر خدمت خلق کے جذبہ کو جاری رکھ سکتا ہے انشاءﷲ بہت جلد ایم او یو پر دستخط هو جائیں گےاس لیے ضلع جھنگ کے تمام مخیر حضرات اور سوشل ورکر لوگوں سے گزارش ھے کہ جو بھی اپنے اپنے علاقہ میں یونین کونسل میں کیمپ کروانا چاھتا ھے خود بھی حصہ لے اور شکر گنج فاؤنڈیشن جھنگ اور این سی ایچ ڈی جھنگ کو بھی دعوت دے تاکہ مل جل کر ضلع جھنگ سے محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے یہاں تعلیم عام کی جا سکے ،صحت عام کی جا سکے اور حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیے انکی مدد کی جا سکے اور پوری دنیا کے معیاری اسٹیند ایبل گولز کے حصول کی خاطر حکومت پاکستان کو سپورٹ کیا جا سکے اس میٹنگ میں الحاج ملک ناصر عباس آہلی کمبوہ نمبردار موضع آہلی کمبوہ سینئر وائس پریزیڈنٹ انجمن نمبرداران تحصیل ساہیوال ضلع سرگودها اور محمد سعید جنرل منیجر کین شکر گنج شوگر مل بھون بھی شامل تھے