وریام والا،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس یونٹ جھنگ سٹی کا اہم اجلاس جامع مسجد قباء اہلحدیث جھنگ سٹی میں منعقد ہوا جس کی صدرات حافظ ثاقب سرور ساقی ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا –
جس کی سعادت عبدالرحمٰن بیگ نے کی جبکہ نعت رسول مقبول راضون فاروق نے پیش کی اجلاس میں مختلف تجویز پیش کی گئیں اجلاس میں کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی اجلاس سے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ ان شاءاللہ ہر مسجد میں ترجمہ قرآن پاک کی کلاس کا آغاز کیا جائے گا اور رابطہ مہم کو بھی تیز کیا جائے گا –
اور ان شاء اللہ العزیز مرکزی جمعیت اہلحدیث کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا اور جھنگ سٹی کی مساجد کے احباب نے ضلعی امیر حافظ ثاقب سرور ساقی کے ساتھ ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ساتھ چلنے کا عزم کیا اور کثیر تعداد میں مسلک کی اشاعت ہفت روزہ اہلحدیث کے پرچے کو لگوانے کا وعدہ کیا –
اجلاس میں حافظ نصراللہ قاری محمد اکرم انوربیگ حکیم الواحد چوہان خاور ظہور چوہان ملک ندیم ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ ملک اشرف شیخ حامد احمد شیخ شاہد اقبال ناظم سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ مولانا عثمان لطیف صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ اشفاق ہاشمی عبدالرشید پومی ملک اشرف شیخ قصیر امین حافظ امجد قاری شفقت اقبال حافظ انعام الرحمن شیخ عارف پرنس قاری عبدالصبور حمزہ شیخ زید افضل چوہدری نبیل خاور فہد چوہان نے بھی شرکت پروگرام کے اختتام پر حافظ عثمان لطیف نے سب کا شکریہ ادا کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +