وریام والا،مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام بمقام جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں عالمی محفل حسن قرات 16جنوری بروز جمعرات بعد از نماز ظہر ان شاءاللہ العزیز بڑی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہی ہے جس میں نقابت کے فرائض حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ سرانجام دیں گے-
محفل حسن قرات میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری القران قاری عیدی شعبان اف جنوبی افریقہ تنزانیہ قاری القران قاری احمد ہیجا اف جنوبی افریقہ تنزانیہ قاری القران قاری شہاب الدین اف کوئٹہ عالمی شہرت یافتہ خطیب محبوب عوام مولانا ناصر مدنی اف لاہور تشریف لارہے ہیں –
پرنسپل جامعہ ہذا سینیئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ قاری حمزہ مکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کرانے کا مقصد اللہ کی رضا اور قرب الہی کا حصول ہے ایسی محافل میں شرکت کرنے سے دلوں کے زنگ اترتے ہیں اور دلوں کو قلبی راحت وسکون ملتا ہے-
اہل اسلام سے درخواست ہے کہ پروگرام میں شرکت کرکے آپنے دلوں کو قرآن کریم کے نور سے منور فرمائیں اور قرآن کے ان قاریوں کی قرات سمات کرکے اپنے قلوب کو تسکین پہنچائیں ادارہ اپکی امد کا منتظر رہے گا ضلع بھر سےہر قافلہ محفل حسن قرات کے لیئے جامعہ پہنچے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +