جھنگ(رپورٹ جاوید اقبال ملاح)ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول باہمراہی ندیم عباس انسپکٹر و دیگر اہلکار علاقہ جھنگ سٹی ایک مخبر کی اطلاع پر قبحہ خانہ پر چھاپہ۔تین خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔۔

جھنگ۔۔نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور انکا مستقبل تباہ نہیں ھونے دوں گا SHO اخلاق احمد نول جھنگ۔ڈی پی او جھنگ کے احکامات کے مطابق اور ڈی ایس پی سٹی سرکل جھنگ کی رہنمائی لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ انسپکٹر مہر اخلاق احمد نول باہمراہی ندیم عباس انسپکٹر و دیگر اہلکار علاقہ جھنگ سٹی ایک مخبر کی اطلاع پر قبحہ خانہ پر ریڈ کیا جہاں پر آئے روز نوجوان نسل کو بے راہ روی بے حیائی پر لگایا جا رہا تھا نوجوان نسل کو گمراہ کرکے انکا مستقبل تباہ وبرباد کیا جا رہا تھا اس گھناونے جرم کے مرتکب ملزم لیاقت علی ولد ساجد قوم ملک تیلی،ملزمات شازیہ بی بی زوجہ اسامہ اصغر ٫تصور بی بی زوجہ ارشاد ٫ ہیر بی بی زوجہ نصراللہ اقوام مسلم شیخ کے خلاف قانون کے مطابق زیر دفعہ 371A/371B کے تحت مقدمہ نمبر 68/25 تھانہ سٹی جھنگ درج رجسٹرڈ کرکے ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا ھے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او مہراخلاق احمد نول کا کہنا تھا کہ میں انشاء اللہ تعالیٰ کسی کو بھی اپنی نوجوان نسل کو گمراہ ہونے یا انکا مستقبل تباہ وبرباد کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہونے دوں گا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ھے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی.

Leave a Comment