*جھنگ میں ٹرینوں کا بحال ہونا انسانیت سے ہمدردی ہے گورنر پنجاب* ۔ جھنگ ( بیورو رپورٹ) جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی قیادت کی گورنر ہاوس میں ملاقات۔ لاہور۔ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے وفد کی مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی کی قیادت میں گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان اور ایڈوایزر گورنر سردار ذوالفقار سے ملاقات کی تھی۔
۔اس موقع پر مولانا عبد الواحد صدیقی ،رانا رئیس احمد ،شیخ انیس پوری ،شیخ سعد اعظم ،محمد عرفان نجمی ،غازی ابوبکر ،انجئنیر رانا عبد الرحمان ،عابد جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس حوالے سے قائدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ایک تاریخی ضلع ہے ۔
جس کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے اسکی تحصیلیں ضلع اور ڈویژن کا روپ دھار چکی ہیں ۔اس وجہ جھنگ کی عوام احساس محرومی کا شکار ہے ۔جھنگ کے خطہ کو اسکی شناخت دیتے ہوئے ڈویژن کا سٹیٹس دیا جائے تاکہ جھنگ کی عوام کے اندر احساس محرومی ختم ہو اس وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ بحثیث گورنر صوبہ کی تمام جامعات کے چانسلر کی حثییت سے لاہور وویمن کیمپس برائے خواتین جھنگ کوکیمپس کا سٹیٹس واپس دلوائیں –
لہذا اس ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب کروائئ عمل میں لائیں اور جھنگ کی اور دیگر اضلاع کی بچیوں کے ادارے کا سٹیٹس بحال کریں اگر جھنگ وویمن یونیورسٹی میں اس کو حکومتی وسائل کی کمی کی وجہ سے فی الوقت تبدیل کرنا مشکل ہے تو کم سے کم خواتین کو انکا وہ حق واپس کر دیا جائے-
جو گزشتہ دور حکومت میں ان سےچھینا گیا ہے.اور یونیورسٹی آف جھنگ کو اسکی جگہ پر تعمیر کروانے کے لئیے آپ جذبہ انسانی ہمدردی کے تحت کاوش کریں۔ اس وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جھنگ میں سرگودھا جھنگ شورکوٹ اور ملتان روٹ ساندل ایکسپریس ٹرین چلتی تھی-
جو ان تین ڈویژن کی عوام کو باہم جوڑنے کا اہم ذریعہ مواصلات تھا جس کو کرونا میں ملکی لیول پر شٹ ڈاون کی وجہ سے بند کیاگیا مگر اس کے بعد چلایا نہیں جا سکا ہے لہذا مہربانی فرما کر اسکو ٹرین کو چلایا جائے تاکہ اس روٹ پر بسنے والے کروڑوں لوگوں کو ریلیف مل سکے ۔اس بابت محکمہ ریلوے کو ہم درخواستین بھی جمع کروا چکے ہیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +