گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)ملکی حالات پر گہری نظر ہے ہمیں خدشات ہیں کہ محرم الحرام میں حالات خراب کیے جائیں گے مجالس عزاء اور عزاداری میں رکاوٹیں کسی طور بھی قابل برداشت نہیں ہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی کی واضح ہدایت ہے کہ مجالس کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں صرف متعلقہ تھانے میں اطلاع دینی ہوگی۔ہم ہر صورت قانون کے پابند ہیں اور دائرہ کار میں رہ کر رکاوٹوں کا مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل صوبائی صدر وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی،نائب صوبائی صدر سید مسعود الحسن ترمذی،صوبائی جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین شیرازی،مولانا حسنین مظہری،مولانا غلام عباس مقدسی،ڈاکٹر سید حسین گردیزی،حاجی مولانا انور علی،سید فدا حسین گیلانی نے جامعہ مسجد فاضل علوی شہید گڑ ھ مہاراجہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ کرم ایجنسی میں سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کیے جا رہے ہیں وہاں پر شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں ہے شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر شریک ہوتے ہیں،مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ان لوگوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں جو فوج اور ملک کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور قانون پر عمل درامد ہمیشہ کرتے ہیں۔پارہ چنار کے حالات پر کنٹرول کرنا ازاد ضروری ہے کیونکہ اس کے تین اطراف پر افغانستان کا بارڈر ہے اور ہمیشہ وہاں سے ہی دار اندازی ہوتی ہے،ملک میں موجود غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے کیونکہ یہ ایجنٹ استعماری
قوتوں کے ہاتھوں کھیل کر ملک کے اداروں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں پاک فوج اور اداروں کو چاہیے کہ ان پوشیدہ ہاتھوں کو عوام کے سامنے لایا جائے کرم میں خوراک علاج ادویات پہنچانا حکومت وقت کا فرض ہے اور وہاں پر لوگوں کو روزگار مہیا بھی کیا جائے،اس سے قبل شیعہ علماء کونسل کی وفد کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اور صفدر گوندل کو شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کا صدر منتخب کیا گیا صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی نے ان سے حلف لیا۔میڈیا نمائندگان سید قمر زمان نقوی،رانا محمد نعیم خان۔گوہر عباس لنگاہ بھی موجود تھے۔