شورکوٹ(شیخ غلام مصطفیٰ ) شورکوٹ کچہری احاطہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، مبینہ طور پر باپ کے قاتلوں کو قتل کی نیت سے آنے والے نوجوان کی فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی ملزم گرفتار، ہر دو جانب فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جان بحق ،وکیل کے منشی سمیت دو افراد زخمی، ڈی پی او جھنگ کی شورکوٹ آمد، ججز صاحبان سے ملاقات کی اور تھانہ شورکوٹ سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ہے قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔رپورٹ۔۔رانا شبیر،مہر علمدار نول ،رانا فیصل اقبال

شورکوٹ ()احاطہ کچہری شورکوٹ میں پیشی کیلئے لائے جانے والے قتل کے دو ملزمان رمضان اور عمران پر مخالف کی فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی زد میں آکر کچہری میں والد کو ملنے کے لیے آنے والا راہگیر شخص شاہد جس کا تعلق کبیروالا سے تھا –

جاں بحق اور وکیل کے منشی سمیت دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق دو سال قبل کانواں فیملی کے ریاض کانواں کو معمولی تلخ کلامی پر عمران اور رمضان نامی ملزمان نے قتل کیا تھا جس کی رنجش کی بنا پر والد کا بدلہ لینے کے لیے اس کے بیٹے علی شیر نے ملزمان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ شورکوٹ عدالت میں پیش ہو رہے تھے-

فائرنگ سے بچنے کے لیے ملزمان نزدیکی علی عباس کملانہ ایڈووکیٹ کے چیمبر میں چھپ گئے ملزم علی شیر نے چیمبر پر بھی فائرنگ کی اور شیشے وغیرہ توڑ دیے وہ معجزانہ طور پر بچ گئے-

اور پیشی پر آئے ہوئے راہگیر شخص شاہد سکنہ کبیروالا کو فائر لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا فائرنگ کے نتیجہ میں وکیل کا منشی افتخار نامی شخص اور دوسرا مرسلین نامی شخص زخمی ہو گیا –

مرسلین مقتول شاہد کا چچا زاد بھائی تھا،فیاض نامی شخص بھی زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مناظر لک بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم علی شیر کو گرفتار کر لیا –

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا گیا ڈی پی او جھنگ (ر) کیپٹن بلال افتخار کیانی بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ججز صاحبان سے بھی ملاقات کی اور تھانہ شورکوٹ سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ-

یہ افسوس ناک واقعہ ہے قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انکوائری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر کروائے جائیں گے تاکہ اس قسم کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آ سکے-

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اس واقعہ پر شورکوٹ بار نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا زخمی افتخار منشی کو نازک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا وکلا نے بھی اس واقعہ پر سیکورٹی کے انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment