جھنگ کے نواحی علاقہ چکنمبر 481 بوٹیوالی کی لا وارثی عروج پر
تفصیلات کے مطابق
جھنگ کے نواحی علاقہ چکنمبر 481 ج. ب بوٹیوالی کی لا وارثی عروج پر علاقہ ہذا میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے جس سے جراثیم پھیل رہے ہیں آئے روز بیماریوں میں اضافہ ہو رہا اور فوٹیج میں واضع دیکھا جا سکتا ہے-
کہ سڑک کے کنارے لگے گندگی کے ڈھیر کی وجہ راہگیروں کو گزرنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے اور ذرا سی بارش آ جائے تو کوڑا کرکٹ بارش کے پانی سے بہ کر سڑک پر آ جاتا ہے جس سے سڑک پر پھسلن بن جاتی ہے جس موٹر سائیکل سواروں کا گزرنا محال ہے –
اہل علاقہ کی حکومت پنجاب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور متعلقہ انتظامیہ میونسپل کمیٹی سے رحم کی اپیل کی جاتی ہے خدارا صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت ایک نظر چکنمبر 481 بوٹیوالی پر بھی ڈالی جائے اور گندگی کے لگے ڈھیر یہاں سے اٹھوائے جائیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +