اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری واصف علی نول کی زیر نگرانی انچارج چوکی روڈ سلطان سب انسپکٹر امان اللہ سیال کی کاروائی ،نواحی موضع سے شراب اور لہن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، رپورٹ پیر سید طارق شاہ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کی ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن
ایس ایچ او واصف علی نول اور چوکی انچارج روڈوسلطان سب انسپیکٹر امان اللہ سیال کی سربراہی میں موضع کلیار والا میں کارروائی کرتے ہوئے گوہر اقبال عرف صابر علی نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 109 لیٹر دیسی شراب اور 91 لیٹر لہن برآمد کر لی گئی۔

اس موقع پر پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت سے علاقے کو پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔عوام کے تعاون سے منشیات کا جلد خاتمہ ممکن ہوگا۔عوام منشیات فروشی میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے میں پولیس کا ساتھ دیں-

علاقے کی عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایس ایچ او مہرواصف علی نول اور چوکی انچارج امان اللہ سیال منشیات اور دیگر جرائم کی خاتمے کے حوالے سے بہتر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment