جھنگ(مہرعلمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے)بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مائی ہیر سٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ٹورنامنٹ پاکستان بھر سے ائی ہوئی بصارت سے محروم ٹیموں نے کرکٹ کھیل، جھنگ ٹیم فیصل آباد کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔
سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ، سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل چیرمین الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ ،آصف منور کارکن انسانی حقوق،فیصل منظور انور صوبائی منیجر سی پی ڈی ائی،طارق فاروق صابری صدر الخدمت فاونڈیشن جھنگ نے شمولیت کی
۔اس موقع پر محمد اویس نائب صدر بلائنڈ ایسوسی ایشن کی طرف سے طارق فاروق صابری کو انکی خدمات کے پیش نظر شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +