باب العلم گرائمر سکول بیلہ سربانہ مہمان خصوصی ماہر تعلیم ، موٹیویشنل اسیپکر زمرد خان معززین علاقہ، علاقہ کے سیاسی اور سماجی شخصیات،معزز والدین نے بھرپور شرکت کی –
مہمانان گرامی مہر ظفر احمد سربانہ نمبردار،ذاکر مہر ناصر عباس سربانہ ،ایڈوکیٹ حسنین رضابدھرا ،اور مہر محمد اسماعیل سربانہ، ثقلین عباس خان بلوچ سلام پور، نعیم عباس جنجوعہ مدینتہ العلم ہائی سکول قائم بھروآنہ اور عابد حسین بدھوآنہ اسلامیہ پبلک ماڈل سکول بدھوانہ، مظہر عباس باب العلم گرلز ایجوکیشن سسٹم گلگشت، مہر غلام عباس باب العلم گرائمر سکول بیلہ سربانہ۔ اور سکول کے پرنسپل حاجی قیصر عباس جملہ سکول سٹاف اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی-
پروگرام کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول اور قصیدہ پیش کیا گیا اس کے بعد بچوں نے مختلف موضوع پر تقاریر کی اس کے بعد مختلف ٹیبلوں فنی قوالیاں ڈرامے اور ملی نغمے پیش کیے موٹیویشنل سپیکر زمرد خان اور پرنسپل حاجی قیصر عباس نے تعلیم کی اہمیت ،جدیدتعلیی تقاضے ،مصنوعی ذہانت کے بارے میں بچوں سے خطاب کیا –
آخر میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے قومی ترانے پر پروگرام کا اختتام ہوا
رپورٹ بیورچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +